بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل گروسی نے آج تہران میں سنیئر ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے ماہرین کو اپنی جوہری تنصیبات تک زیادہ اور بہتر رسائی دے۔
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ گروسی اس سال فروری سے اب تک اپنے تیسرے دورے پر پیر کی شام تہران پہنچے تھے۔
آئی اے ای اے کے سربراہ نے آج ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی۔ وہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملیں گے۔
محمد اسلامی سے ملاقات کے بعد گروسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی اے ای اے ایرانی حکومت سے مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔