ریاض: بھارتی اداکار سلمان خان کو سعودی عرب میں بڑا اعزاز مل گیا ۔
تفصیل کے مطابق سلمان خان ان دنوں سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں جہاں ان کے ہمراہ شلپا شیٹھی، سائی منجریکر، گورو رندھاوا، سنیل گروور سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔سلمان خان آج ریاض میں میوزک کنسرٹ میں لائیو پرفارم کریں گے
کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کے بعد پہلی بارمنظر عام پر دیکھا گیا
جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔گزشتہ روز سلمان خان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سلمان خان کو سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ایک اہم اعزاز سے بھی نوازا گیا۔سلمان خان کے دونوں ہاتھوں کے نشان لیے گئے ہیں جنہیں سعودی دارالحکومت کے سیاحتی اور تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں وال آف فیم پر لگایا جائے گا۔