پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصہ میں نظر آ رہے ہیں۔
پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ ثنا فخر نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ ثنا فخر نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا تھا۔
اداکارہ ثنا فخر شوہر کے ساتھ رومانوی تصاویر پر تنقید کرنے والوں پر سخت نالاں نظر آئیں تھیں۔
تاہم ثنا فخرنے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھ تھا کہ ’آپ سب کے کمنٹس کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں تنقید کرنے والوں سے کوئی شکوہ نہیں، کیوں کہ نفرت کرنے والے اور گالیاں دینے والے افراد کی ان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔