بھارت فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور جنون اور بنیاد جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے اداکار چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منگل ڈھلوں کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے طبیعت بگڑنے کے باعث پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج صبح وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
دوسری طرف سینئر اداکارکے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منگل ڈھلوں نے بیک وقت فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری دونوں کیلئے کام کیا،پیار کا دیوتا، رنبھومی، دل تیرا عاشق، ٹرین ٹو پاکستان جیسی فلمیں منگل دھلون کے کیریئر کا حصہ ہیں۔