نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کو ہما قریشی کی جانب سے اپنی تصویر بتا کر پوسٹ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
ہما قریشی نے ماسک پہنے ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ میری یہ تصویر گزشتہ رات کی ہے، اداکارہ نے مداحوں کو ہولووین تہوار کی مبارک باد بھی دی تھی۔
اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے پرسوناکشی سنہا فوراً متحرک ہوگئیں۔
سوناکشی سنہا نے ہما قریشی کی پوسٹ پر لکھا کہ یہ میری تصویر ہے اور آپ نے میری اجازت کے بغیر اسے اپنی تصویر بنا کر کیوں پوسٹ کیا؟
سوناکشی نے ہما قریشی کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ لے کر شیئر کیا اور لکھا کہ ’صرف تعریف کے لیے میری تصویر کو اپنی تصویر بنا کر شیئر کرنا بند کریں، میں آپ کو قانونی نوٹس بھیج رہی ہوں۔