نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز کے پسوڑی ورژن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت کے جھنڈے گاڑے تھے اور اب یہ گانا یورپ میں بھی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
پسوڑی کو ایما ہیسٹرز کی آواز میں بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس گانے کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے جبکہ اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔
اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 100,099,032 بار سنا جا چکا ہے۔