نیویارک: امریکہ میں ایک دلہن اپنے دولہا کی خواہش پر شادی کے رقص کے لیے ایسا شرمناک لباس پہن کر آ گئی کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو لوگ دم بخود رہ گئے اور دلہن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
دی سن کے مطابق آئنیز لی کالویز نامی یہ دلہن ویڈنگ ڈانس کے لیے جمناسٹک کے لباس کی طرح انتہائی چست مگر بہت مختصر لباس پہن کر آ گئی جس سے اس کا آدھے سے زیادہ جسم نمایاں ہو رہا تھا۔
آئنیز نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ گلوکارہ بیونسے کے ایک گانے پر ڈانس کی یہ ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی ہے جہاں یہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ک
منٹس میں لوگ آئنیز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ دلہن کو اپنی شادی میں اس طرح کا لباس زیب نہیں دیتا۔ ایک لڑکی نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”اگر میں نے اپنی شادی میں یہ لباس پہنا ہوتا تو میرے باپ کو ہارٹ اٹیک آ جاتا۔“