بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ ان کی اپنی فیملی ہو۔
بالی وڈ کی متنازعہ ترین بیانات دینے والی اداکارہ کنگنا رناؤت نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ اب وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی ایک فیملی ہو۔
حال ہی میں ایک بھارتی چینل کو انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، اور اگر وہ وقت میری زندگی میں آنا ہے، تو وہ آئے گا۔ میں شادی کرنا چاہتی ہوں ۔ میری خواہش ہے کہ میری ایک اپنی فیملی ہو… تاہم اگر یہ صحیح وقت پرہو تو اچھا ہے۔
کنگنا اس وقت اپنی آنے والی فلم Tiku Weds Sheru کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ فلم 23 جون سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر اسٹریم کی جائے گی۔