کراچی: پاکستانی سینئر اداکار میر محمد لاکھو 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ سندھی اور اردو ڈراموں میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے والے اداکار میر محمد لاکھو عارضہ قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا تھے،
اداکار کے بیٹے اکبر لاکھو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد میر محمد لاکھو عارضہ قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ والد کی 2 روز قبل زیادہ طبیعت ناساز ہوئی اور ان کا انتقال صبح 4 بجے ہوا جس کے بعد آبائی گاں میں ان کی تدفین ہوئی۔واضح رہے کہ میر محمد لاکھو نے کراچی سینٹر سے سندھی ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے اردو ، بلوچی زبان کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ماں اور مہاجر نامہ سے مقبولیت حاصل کرنے والے شاعر منور رانا انتقال کرگئے
مرحوم اداکار خالد بٹ کا جذباتی وائس نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ٹک ٹاک پروائرل وائس نوٹ بارے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ آڈیو کلپ مرحوم اداکار خالد بٹ کا ہے، جس میں وہ جذباتی انداز میں اپنے پوتے سے اس کی شادی میں آنے سے معذرت کرتے ہوئے اسے اپنی صحت سے آگاہ کر رہے ہیں۔
وائرل وائس نوٹ میں خالد بٹ کو کانپتی ہوئی آواز میں یہ کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ’شکریہ زاہد صاحب، میں نہیں جانتا کہ آپ کو کیسے بتاؤں۔ میں واش روم بھی نہیں جا سکتا۔ میں بول بھی نہیں سکتا۔ میرا جگر ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا، اس نے کام کرنا تقریباً بند کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے لیور ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے اور یہ حتمی ہے۔
انہوں نے اپنے لیور ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ کل میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (اپنی رپورٹس کے ساتھ) جاؤں گا، جہاں وہ جگر اور گردے کی پیوند کاری کریں گے۔
میرا معدہ بھی بہت کمزور ہو گیا ہے، میں صحت کے متعدد مسائل سے نمٹ رہا ہوں۔خالد بٹ نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری صحت کے لیے دعا کریں۔