ثنا فخر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا اور اپنی عمدہ اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا، بعد ازاں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کیا جہاں وہ آج کل اداکاری میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
ثنا کی مشہور فلموں میں یہ دل آپ کا ہوا اوررونگ نمبرجبکہ مشہور ڈراموں میں الف اللہ اور انسان، اورنگریزہ، سیپ، سائبان، ببن خالہ کی بیٹیاں، دل آویز اور تو میرا جنون شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ثنا فخراپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں اور اکثر ورک آؤٹ کرتے ہوئے ہوئے ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی، رہتی ہیں اور اسی مقصد کے لئے انہوں اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا ہے، جہاں وہ اپنی فٹنس سے متعلق ٹپس بھی دیتی نظر آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ثنا فخر کی بولڈ تصاویر وائرل ، اداکارہ شدید تنقید کا شکار
ثنا فخر اکثر اپنے بولڈ شوٹ اور لباس کی وجہ تنقید کی زد میں رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایک نجی چینل کو دیئے جانے والے انٹرویو میں انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے کا ظہار کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ جس لباس کا انتخاب کرتی ہیں وہ ان کو اچھا لگتا اوراس لباس میں بہت اچھا محسوس کرتی ہیں، انہوں نے لوگوں کے بارے میں کہا وہ دہرا رویہ رکھتے ہیں اگر ایک وہ اسکرٹ میں تصویر پوسٹ کرتی ہیں تو سب ان کے مسلمان ہونے بارے میں کہتےہیں جبکہ دوسرے دن اگر دوپٹے میں جمع مبارک کی تصویرپوسٹ کی جائے تو سب تعریف کرنے لگ جاتے ہیں۔