بالی وڈ کی نامور ماڈل و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے ایک ریائلٹی شو کے دوران اپنی زندگی کے سب سے بڑے ’کرش‘ کے حوالے سے بات کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ماڈل و ڈانسر ملائکہ نے اپنے ’کرش‘ کے متعلق بتا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
اس ویڈیو میں ملائکہ اروڑا کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں بھارتی اداکار ’چنکی پانڈے‘ پر کرش تھا اور اب بھی ہے۔
اس سے منسوب ایک قصے کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی بہن دن بھر چنکی پانڈے کے گھر پر کال کرتی تھیں اور ان سے میٹھی آواز میں باتیں بھی کیا کرتی تھیں۔
ساتھ ہی ملائکہ کا کہنا تھا کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ ان کی بہن امرتا اروڑا بھی چنکی پانڈے کی بہت بڑی فین ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ طور پرملائکہ اروڑا ایک بھارتی ریائلٹی شو میں بطور جج کام کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے چنکی پانڈے کو اپنی زندگی کا بڑا کرش قرار دیا ہے۔
اس شو میں اس انکشاف کے وقت چنکی پانڈے خود موجود تھے اور ملائکہ نے ان کے ساتھ ڈانس بھی کیا تھا۔