پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صحافی یاسر شامی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک دعویٰ کیا ہے۔
یاسر شامی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ احد اپنی اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی۔
سجل علی نے یہ ماننے سے انکار کردیا تب سے ہی جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
یاسر شامی نے اس پوسٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا ہے لیکن اس کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہوگئے ہیں۔
گزشتہ دنوں یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل اور احد رضا کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے لیکن تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔