واشنگٹن: امریکا میں ایک شہر کے مکانات کو بچانے کے لیے تعمیر کیا جانے والا ریتیلا ٹیلہ 72 گھنٹے میں سمندر کی لہروں کی نذر ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میساچوسیٹس کے قصبے سالزبری کے سیکڑوں افراد نے مل کر اپنے مکانات کو سمندر برد ہونے سے بچانے کے لیے 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے 15 ہزار میٹرک ٹن ریت خرید کر ٹیلہ بنایا۔
خیال کیا جارہا تھا کہ یہ ٹیلہ سمندر کی لہروں سے مکانات کو بچانے میں کامیاب رہے گا مگر پورا کا پورا ٹیلہ 72 گھنٹے میں سمندر برد ہوگیا۔یہ ٹیلہ ساحل پر واقع شاندار مکانات کے انتہائی مالدار مالکان نے مل کر بنایا تھا۔
اب وہ اپنی سرمایہ کاری کے ڈوبنے کا ماتم کر رہے ہیں۔ریت کا ٹیلہ بنانے کی پشت پر سالزبری بیچ سٹیزن فار چینج نامی رضاکار تنظیم تھی۔
اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حماس کے 2 کارکن جاں بحق
امریکہ کے شہر شکاگو میں’’ چین ، موسم بہار میں‘‘کے موضوع پر گلوبل میڈیا ڈائیلاگ منعقد ہوا۔ شکاگو یونیورسٹی میں ہونے والایہ ڈائیلاگ چائنا میڈیا گروپ اور چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی شکاگو برانچ نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا ۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور امریکہ میں چین کے سفیر ژی فینگ نے تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔
امریکہ کے سیاسی، کاروباری اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 100 شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی اور "چین میں سرمایہ کاری، ترقی کا اشتراک” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
شرکا نے چین -امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون، تعلیمی تبادلوں، چین کی مارکیٹ کے مواقع اور صنعتی امکانات جیسے موضوعات پر مباحثہ کیا اور چین کی اعلی معیار کی اقتصادی اور تجارتی ترقی کے روشن امکانات کو سراہا نیز چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور عوامی تبادلوں میں بہتری کی امید ظاہر کی ۔