اوٹاوا: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمی زاہد نے حکومتِ کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جی) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت کرے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ نے اسرائیل پرغزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔
تاہم جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا۔کینیڈا فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی صدر سلمی زاہد نے حکومتِ کینیڈا سے مطالبہ کیا کہ جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت کرے۔
ہم پرنسل کشی کا الزام مضحکہ خیز اورسفاکانہ ہے، اسرائیل
اسرائیلی فوج کی غزہ میں الاقصی اسپتال کے اطراف شدید بمباری میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد حملوں میں 200 فلسطینی شہید کر دئیے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس میں 12 فلسطینی زخمی، اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا ۔
لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی ہیڈکوارٹرز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوج پر کاری وار جاری ہیں۔
24گھنٹے کے دوران اب تک 10 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے،فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعوی بھی کیا گیا جبکہ دو ڈرون بھی قبضے میں لے لیے۔