بیجنگ : چینی حکومت کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ ڑائی جون نے فلسطینی اول نائب وزیر خارجہ امل جیادو سے فلسطین اسرائیل تنازعہ کی صورتحال پر ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ڑائی جون نے کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے کی شدت پر انتہائی رنجیدہ ہے ،جس کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور فلسطین میں سلامتی اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
عام شہریوں کی حفاظت کے لئے فوری جنگ بندی اشد ضروری ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مشترکہ طور پر صورتحال کی شدت کو کم کرنے اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرے۔
حماس کی لڑائی کے دوران بچوں کو نشانہ بنانے سے متعلق الزمات کی تردید
انہوں نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کو ختم کرنے کا راستہ دو ریاستی حل کی طرف لوٹنا، امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز، ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور پرامن فلسطین اسرائیل بقائے باہمی کا ادراک کرنا ہے۔
چین جنگ بندی کو فرو غ دینے اور تشدد کو روکنے، انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد کرنے، امن اور بات چیت کو فعال طور پر فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔