بیجن: چین نے تائیوان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے خود مختاری کی جانب قدم بڑھایا تو بیجنگ انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تائیوان کی اشتعال انگیزیاں اور خارجی معاملات میں دخل اندازی اگلے سال بڑھ سکتی ہیں۔
چین میں تائیوان امور کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین تائیوان کے ساتھ اتحادِ نو کے لیے ماضی میں کئی مرتبہ کوششیں کر چکا ہے
لیکن اگر تائپے نے خود مختاری کے لیے سرخ لائن کھینچنے کی کوشش کی تو چین ردِ عمل دے گا۔
آسٹریلیا: کینبرا میں مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کو آگ لگا دی
ما شیاو گوانگ نے مزید کہا کہ اگر تائیوان میں علیحدگی پسند فورسز خود مختاری پر اشتعال، فورسز میں اضافہ یا پھر اس کے لیے سرخ لائن کو عبور کرنا چاہتی ہے تو چین انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگا۔
چین، تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے اور اس کے لیے چین نے پچھلے دو سالوں میں عسکری اور سفارتی دباؤ میں بھی اضافہ کیا ہے جس سے نہ صرف تائیوان میں غصہ پایا جاتا ہے بلکہ امریکا کو بھی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔