واشنگٹن: امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کو 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا تاہم اب انہوں نے دعوت نامہ مسترد کردیا ۔
بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق کواڈ سمٹ ان انڈیا آئندہ برس کسی وقت منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بینقاب کیا تھا۔
کینیڈا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہے۔
اسرائیلی فوج کا لبنان میں فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف
امریکا نے یوکرین کو مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے،
یوکرین کو جہاں تک ممکن ہوا اہم اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی مدد کرنے کی امریکی صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر کا کہنا تھاکہ یوکرین کو اگلا اقتصادی پیکیج دینے سے پہلے واضح حکمتِ عملی چاہیے۔علاوہ ازیں ری پبلکنز نے یوکرین کے صدر کو دورہ امریکا میں اہمیت دینے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے مزید 200 روسی کمپنیوں اور 23 شخصیات پر پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔روس کی صنعتی، اقتصادی، کانکنی، ڈیولپمنٹ اور میڈیا کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔