ماسکو: روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بنے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے صدر پیوٹن کو تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی صدر پیوٹن کو مبارکباد دیتے ہوئے روس بھارت اسٹریٹیجک تعلقات میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔
جنگ بندی کی تمام تجاویزمسترد:اسرائیل نے رفح میں بڑے جنگی آپریشن کی منظوری
ممتاز ماہر تعلیم اورماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت لداخ کے پہاڑوں کو صنعت کاروں اور کان کن کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک لداخ کے جمہوری ، آئینی اور سیاسی حقوق کی بحالی اور انتخابت کے دوران علاقے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے گزشتہ دو ہفتے سے بھوک ہڑتال پر ہیں ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لداخ کے عوام میں قابض انتظامیہ کے خلاف مایوسی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ان کے ساتھ کئے گئے انتخابی وعدے جھوٹے تھے اور انہیں دھوکہ دیاگیا ہے ۔سونم وانگچک نے لداخ کے عوام کی شکایات اور انہیں درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے جامع معاہدے کی ضرور ت پر زوردیا۔