پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کو سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
علیزے شاہ کی جا نب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ ایمن کی اپنے شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اداکارہ ایمن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں لکھا تھا فیملی ویکیشن۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔