لاہور: پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دردناک موت کا دن دیکھیں اور تب تک زندہ رہیں۔
شوبز کی معروف شخصیات اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر آواز بلند کررہی ہیں، عثمان خالد نے بھی ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔
عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہورہا ہے ۔
اداکار نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر، طویل اور دردناک ہو گی ۔
اسرائیل کی غزہ پر بمباری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے: امریکی اداکارہ
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے اسرائیل کی کھلے عام حمایت پر بھارتی مداح اداکارہ پر برس پڑے اور انہیں اپنی آنکھیں کھولنے کا مشورہ دے دیا۔
اسرائیل کے غزہ پر بیک وقت فضا اور زمین سے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں جن میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
القدس نیوز کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کی رات غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے باعث غزہ میں کمیونیکیشن کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔
فلسطینی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی جوال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں آخری انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے جس کے باعث مواصلات کا نظام مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔
تاہم اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے کنگنا نے اسرائیل کی حمایت کی ہے۔