پری زاد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے جس کی گزشتہ 2 روز قبل آخری قسط نشر کی گئی ہے۔
اس ڈرامے کے اختتام کا صارفین اور شائقین کو بے حد انتظار تھا اور اس کا خوشحال اختتام سب کو بہت پسند آیا ہے۔
لیکن اس ڈرامے کے اختتام کے ساتھ ہی کچھ سوشل میڈیا صارفین اس کے اگلے سیزن کے متعلق دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے نظر آئیں ہیں۔
پری زاد کے اگلے سیزن میں کیا ہوگا اس سے متعلق صارفین نے تبصرہ کیا ہے ۔
صارفین کے مطابق اس ڈرامے کی آخری قسط میں ہیرو ہیروئن کا ملاپ تو دکھایا گیا ہے لیکن ان کی شادی نہیں دکھائی گئی۔
انہوں نے پہاڑی علاقے میں اپنی زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے اگلے سیزن میں ان کی شادی بھی اسی جگہ کی رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔
اسکے علاوہ اس ڈرامے کے اگلے سیزن میں عینی اور پری زاد کے پہلے بیٹے کی پیدائش بھی کہانی کا حصہ بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب پری زاد اپنے بچے کی رنگت کی وجہ سے پریشان ہوتا ہے کہ کہیں اس کا بچہ بھی اس کی طرح نہ ہو لیکن جب وہ بچے کو دیکھتا ہے تو وہ عینی کی طرح گورا اور خوبصورت ہوتا ہے۔