ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
غیر ملکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے جینیفر اینسٹن نے اداکار بریڈ پٹ اور جسٹن تھیروکس کے ساتھ اپنی پچھلی ناکام شادیوں کے بارے میں بھی بات کی اور مستقبل میں شادی کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صرف ڈیٹنگ یا کسی کے ساتھ باہر آؤٹنگ پر جانے جیسی عام طریقوں کو ترجیح دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ ایک دلچسپ ساتھی تلاش کرنے اور صرف ایک خوشگوار زندگی گزارنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
ان کا شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ قانونی دستاویزات کے ذریعے کسی رشتے میں بندھنا ضروری نہیں سمجھتیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’صرف ایک مشہور شخصیت ہونے کے ناطے، بہت سی حیرت انگیز چیزیں زندگی میں آتی ہیں لیکن اس کے ساتھ بہت سے سخت حالات بھی آتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بعض اوقات آپ گھر والوں کو یا لوگوں کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے جیسے کہ کیا آپ کے بچے ہو رہے ہیں؟ کیا آپ شادی کر رہے ہیں؟ آخر کتنے سال لگیں گے ایسی مضحکہ خیز چیزوں کو نظر انداز کرنے میں؟