لاہور : اداکارہ عمارہ چوہدری نے کمرشل پائلٹ بننے کا اپنا خواب پورا کرلیا۔ عمارہ چوہدری کا شمار شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکاراں میں ہوتا ہے۔
اداکارہ عمارہ چوہدری نے کمرشل پائلٹ بننے کا اپنا خواب پورا کرلیا۔عمارہ چوہدری کا شمار شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکاراں میں ہوتا ہے،
انہوں نے اداکاری سے جہاں لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہے وہیں انہوں نے اپنے خواب کو بھی پورا کرلیا۔اداکارہ نے کمرشل پرواز کی پائلٹ بننے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے جس حوالے سے انہوں نے اپنے سوشل اکانٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے۔
عمارہ چوہدری نے لکھا کہ میں اس خبر کو شیئر کرنے کے لیے اپنی سالگرہ کا انتظار کر رہی تھی اور بالآخر میں لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ بن گئی،اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ لائسنس کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ پرائیویٹ پرواز کی پائلٹ بن چکی ہیں اور انہوں نے کمرشل پرواز کی پائلٹ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔عمارہ چوہدری کے ڈراموں میں چاندنی بیگم، میری گڑیا، غیرت، رشتے بکتے ہیں سمیت دیگر شامل ہیں۔
معروف اداکار ساجد حسن نے بھی سیاست میں قدم رکھ لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے اعلان کے بعد گلوکار عمیر جیسوال نے مبہم پوسٹ شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمیر جیسوال کی پوسٹ کو شعیب اور ثانیہ کی شادی پر خاموش ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔
گلوکار نے اپنے جمنگ سیشن کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو شیئر کی جس کے پس منظر میں امریکی ریپر کینڈرک لامر کا گانا یونائٹڈ گریو یعنی غم میں متحد لگا ہوا ہے جبکہ کیپشن میں تین بجکر پندرہ منٹ کا وقت درج ہے۔