کراچی:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سْپر اسٹار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘BEAT’ کا ٹیزر جاری کردیا۔
فواد خان کا شمار پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، فواد خان نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ سے پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت حاصل کی اور اپنی کامیاب فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے لیے بھی خوب تعریفیں سمیٹیں۔
مداح فواد خان کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں، ایسے میں اداکار نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنے نئے پراجیکٹ ‘BEAT’ کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔
فواد خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ‘BEAT’ کا ٹیزر پوسٹ کیا جسے دیکھ کر مداح پٴْرجوش ہوگئے۔فلم ‘BEAT’ یکم مارچ کو ریلیز کی جائے گی،
پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگی۔اس فلم میں فواد خان کے ساتھ دانیال نعیم، عرفان جونیجو، شاہویر جعفری اور جنید اکرم بھی نظر آئیں گے۔
خلیجی ملکوں میں بھارتی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی
خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ایک بار محبت ہو چکی آگے پتا نہیں کتنی بار ہوگی۔حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میںمختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک ایک بار محبت ہوچکی ہے، میرا ماننا ہے کہ محبت بار بار ہو سکتی ہے اور آگے کا مجھے نہیں پتا کہ کتنی بار محبت ہوگی البتہ پہلی محبت یک طرفہ نہیں تھی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں کسی بھی شوبز شخصیت پر فدا نہیں رہی، میں شوبز میں آنے سے قبل انڈسٹری سے متعلق اتنا کچھ نہیں جانتی تھی۔
میزبان عمران اشرف نے سوال کیا کہ انہیں کس چیز سے ڈر لگتا ہی جس پر کنزہ کا کہنا تھا کہ مجھے زوال سے بہت ڈر لگتا ہے، میں متعدد بار سوچتی ہوں کہ ابھی میں جوان اور خوبصورت ہوں، کبھی میں ایسی نہیں رہوں گی اور مجھے یہی سوچ کر ڈر لگتا ہے۔